ٴامریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کے بارے میں امریکی سفارتخانے کا اعلامیہ جاری

جمعرات 2 جولائی 2020 23:05

ق*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2020ء) امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کے بارے میں امریکی سفارتخانے کا اعلامیہ جاری۔زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔جمعرات کے روز امریکی سفارتخانے کی جانب سے جارے اعلامیہ کے مطابق زلمے خلیل زاد نے بدھ کے روز پاکستان کا دورہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی نمائندہ خصوصی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے مفاہمتی عمل میں پاکستانی حکام کی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا ہے۔زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کے دوران چیف ایگزیکٹو یو ایس انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ فنانس کارپوریشن بھی شریک تھی۔