اسسٹنٹ کمشنر کینٹ کی زیر صدارت ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 3 جولائی 2020 01:05

لاہور۔2جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کی زیر صدارت کینٹ آفس میں ٹان ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس ہوا. اجلاس میں کینٹ اور عزیز بھٹی زون کے نمائندگان کی شرکت کی. اجلاس میں گزشتہ چھ روزہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا.

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی.

عزیز بھٹی زون میں 100 فیصد ہاٹ سپاٹس کو چیک کیا گیا، 100 ان ڈور اور 01 آٹ ڈور ڈینگی لاروا کو تلف کیا گیا اور کینٹ زون میں 21 ان ڈور اور 02 آٹ ڈور ڈینگی لاروا کو تلف کیا گیا. اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے متعلقہ افسران کو زیر التوا ڈی وی آرز کو بھی حل کرنے کی ہدایت کی. ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ٹان ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :