شاہ سلمان کا نجی شعبے کے لیے امدادی پروگراموں میں توسیع کا حکم

مقصدشہریوں ، نجی کاروباروں ،سرمایہ کاروں ،نجی شعبے کے ملازمین کو مالی مدد ومعاونت مہیا کرنا ہے،رپورٹ

جمعہ 3 جولائی 2020 12:14

شاہ سلمان کا نجی شعبے کے لیے امدادی پروگراموں میں توسیع کا حکم
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کرونا وائرس کی وبا کے اقتصادی سرگرمیوں اور نجی شعبے پر مرتب ہونے والے اثرات کو کم کرنے کے لیے حکومت کے مختلف امدادی پروگراموں میں توسیع کا حکم دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق خادم الحرمین الشریفین کے اس فیصلہ کا مقصد سعودی عرب کے شہریوں ، نجی شعبے کے کاروباروں ،سرمایہ کاروں اور سعودی معیشت کی ترقی میں کردار ادا کرنے والے نجی شعبے کے ملازمین کو مالی مدد ومعاونت مہیا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

شاہ سلمان نے پہلے سے نافذ العمل جن پروگراموں اور اقدامات میں توسیع کا حکم دیا ہے اس کے مطابق کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے نجی شعبے کے کاروباروں میں برسرروزگار سعودی شہریوں کو مالی اعانت مہیا کرنا۔ نجی شعبے کے کاروباروں کو امداد کے ذریعے ان کی اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کے قابل بنانا۔ نجی شعبے کے ملازمین کی اجرتوں کی معطل کو روکنا۔ درآمدات پرواجب الادا کسٹم فیس کی وصولی میں 30 دن کی تاخیر۔ لیکن اس کی شرط یہ عاید کی گئی ہے کہ درآمد کنندہ کو بنک کی ضمانت دینا ہوگی۔ دستیاب عہدوں اور خالی اسامیوں پر اہل سعودی شہریوں کی بھرتی کی حوصلہ افزائی ۔صارفین کو ہفتے کے سات دن اور 24 گھنٹے خدمات کی دستیابی کو یقینی بناناہے ۔