مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، اسد مجید

بھارتی حکومت نے COVID-19 وبا کی آڑ میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی، عالمی برداری نوٹس لے ،پاکستانی سفیر

جمعہ 3 جولائی 2020 12:49

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، اسد ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سلامتی کونسل اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے واشنگٹن ڈپلومیٹ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اجاگر کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے COVID-19 وبا کی آڑ میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی۔اسد مجید خان نے کہاکہ بھارتی سرکار نے 8 ملین نہتے کشمیریوں کو 5 اگست 2019ء سے محصور کر رکھا ہے تاکہ ان کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو دبایا جاسکے۔ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کا بے دریغ استعمال کر رہی ہیں، جبکہ غیر قانونی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کریں۔