ناصر سلمان وائس چیئرمین پنجاب وزیراعلی شکایت سیل، ترجمان حکومت پنجاب کی قائم مقام کمشنر لاہور ڈپٹی کمشنر دانش افضال سے ملاقات،

ناصر سلمان نے کمشنر لاہور کے ایڈیشنل چارج پر مبارکباد دی،

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 3 جولائی 2020 13:50

ناصر سلمان وائس چیئرمین پنجاب وزیراعلی شکایت سیل، ترجمان حکومت پنجاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی2020ء) ناصر سلمان وائس چیئرمین پنجاب وزیراعلی شکایت سیل، ترجمان حکومت پنجاب کی قائم مقام کمشنر لاہور ڈپٹی کمشنر دانش افضال سے ملاقات، ناصر سلمان نے کمشنر لاہور کے ایڈیشنل چارج پر مبارکباد دی، ناصر سلمان نے ہال روڈ اور سبزی منڈی میں ٹریفک کے مسائل کے حوالے سے بات کی،

ان بڑے کاروباری مراکز میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور پارکنگ کے بہتر نظام کے حوالے مشترکہ دورے پر اتفاق ہوا تاکہ تاجر برادری سے ملکر مکمل تجاویز وزیراعلی عثمان بزدار کو پیش کی جا سکیں۔

(جاری ہے)

ناصر سلمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے معاشی سرگرمیوں کا تسلسل سے فروغ جاری رہنا چاہئے، ، لیکن اسکے لیئے کاروباری مراکز میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی ہوگی۔