ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے آن لائن شکایات کے لیے صارفین کو واٹس ایپ کی سہولت دے دی

جمعہ 3 جولائی 2020 14:34

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے ڈیجٹیلائزیشن سسٹم کے زریعے عوامی شکایات کے ازالے کے نظام کو موثر بناتے ہوئے شہریوں کو واٹس ایپ کی سہولت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

شہری کمپلینٹ نمبر 1139 پر کال کرکے صفائی بارے شکایت کرسکتے ہیں اور یہی نہیں شہری واٹس ایپ نمبر0305-9215555 پر اپنے علاقہ کی تصویر اور میسج پوسٹ کر سکتے ہیں جبکہ کمپنی کے فیس بک آئی ڈی mwmmultan@ پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے اورکمپنی کے ٹوئٹر اکائونٹ Mwmc1139@ کو بھی فالو کیا جا سکتا ہے ۔

کمپنی کا عملہ شکایت ملنے پر شہریوں سے فوری رابطہ کرے گا۔ عملہ شہری کی شکایت کا ازالہ کرنے سے پہلے اور بعد کی تصاویر کمپنی آفس سے شئیر کرے گا اور شہریوں کی شکایت کے ازالے کے لئے کمپنی آئی ٹی ونگ کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :