کوٹ مومن پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ کے خلاف کاروائی، 5ملزمان گرفتار

جمعہ 3 جولائی 2020 14:59

کوٹ مومن پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ کے خلاف کاروائی، 5ملزمان ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) تھانہ کوٹ مومن پولیس نے کاروائی کے دوران پانچ ملزمان سے منشیات وناجائزاسلحہ برآمدکرلیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن انسپکٹر خدا بخش نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز منظور احمد، مقبول احمد اور اعجاز حسین وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ کوٹ مومن کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان مظہر اقبال ولد فتح محمد سکنہ مٹیلہ سے چرس380گرام، محمد اکرام ولد اللہ رکھا سکنہ مٹیلہ سے چرس420گرام، محمد اقبال ولد سعید سکنہ کوٹ مومن سے پسٹل30بور، محمد عدیل ولد محمد اکرم سکنہ کوٹ مومن سے پسٹل30بور اور فرمان عادل ولد عادل انور سکنہ پھلروان سے 50گولیاں برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :