مقبوضہ کشمیر میں تین سال کے بچے کے سامنے اس کے نانا کو شہید کرنے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

جمعہ 3 جولائی 2020 15:26

مقبوضہ کشمیر میں تین سال کے بچے کے سامنے اس کے نانا کو شہید کرنے کیخلاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے تین سال کے ننھے بچے کے سامنے اس کے نانا کو شہید کرنے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ظالم بھارتی فوج نے 3 سالہ ننھے بچے کے سامنے اس کے نانا کو شہید کردیا ہے،کشمیر میں بے رحمانہ واقعے پر دنیا کی بے حسی قابل مذمت ہے،بھارت اس شرم ناک واقعہ پر شرمندہ بھی نہیں،ان لوگوں پر بھی افسوس ہوتا ہے جو اس نسل کشی کے وقت خاموش ہیں۔ اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔