پلان آف ایکشن کے تحت ضلع کوٹلی میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز

جمعہ 3 جولائی 2020 15:31

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر مظہر اقبال طاہرنے وزیر صحت ، سیکرٹری صحت عامہ ، ڈی جی صحت عامہ اور ڈائریکٹر CDC کی ہدایات پر پلان آف ایکشن کے تحت ضلع کوٹلی میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کیا اس موقع پر CDCکے اہلکاران و دیگر شرکاء بھی موجود تھے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر مظہر اقبال طاہرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں انہوںنے ڈینگی وائرس سے بچائو کی احتیاطی تدابیربارے بتایاکہ گھروںکے آس پاس چھتوںپرگملوں،نالیوں،کھیتوں،ٹائروں،کاٹھ کباڑ،کھلونوں،جانوروںاورپرندوںکے برتنوں میںپانی کھڑانہ ہونے دیںپانی جمع کرنے والے برتن مثلا گھڑے،ڈرم،ٹینکی وغیرہ ڈھانپ کررکھیں۔

(جاری ہے)

واٹرسپلائی لائنزاورسیوریج لائنزکاپانی لیک نہ ہونے دیںریفریجریٹراورروم کولرز کی ٹرے کی صٖائی کاخاص خیال رکھیںپرانے ٹائراورڈپوزایبل میٹریل کوفورا تلف کریں،پوری آستین والے کپڑے پہنیں،مچھربھگائولوشن،میٹ اورکوائل کااستعمال کریں سرکاری اورگھریلوںعمارتوںکی کھڑکیوں اوردروازوںپرجالیاںلگاکرمچھروںکوداخل ہونے سے روکیں۔انہوںنے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ کروناوائرس،ڈینگی اورملیریاںسے بچنے کے لیے بھرپوراحتیاطی تدابیراختیارکریںایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر مظہر اقبال طاہرنے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے میں CDC کے عملہ سے بھر پور تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :