ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی حمایت کریں گے، راولپنڈی چیمبر آف کامرس

جمعہ 3 جولائی 2020 15:35

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی حمایت کریں گے، راولپنڈی چیمبر آف ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے راولپنڈی سمیت ملک بھر میں جاری کورونا وبااور لاک ڈائون کے دوران ذخیرہ اندوزی ،مصنوعی قلت ، گرانفروشی ،بلیک مارکیٹنگ اورادویات سمیت غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی فروخت کو ایک گھنائونا فعل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی چیمبر ایسے گھنائونے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف حکومتی و انتظامی کاروائی کی مکمل حمائیت کرے گی اور ایسے عناصر کی کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

صدر آر سی سی آئی صبور ملک نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی چیمبر مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑا ہے۔