عدالت نے پنجاب حکومت کے ضلعی افسروں کو درجہ اول کے مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کا نوٹس لے لیا

جمعہ 3 جولائی 2020 15:39

عدالت نے پنجاب حکومت کے ضلعی افسروں کو درجہ اول کے مجسٹریٹ کے اختیارات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کے ضلعی افسروں کو درجہ اول کے مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کا نوٹس لے لیا۔اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام ضلعی ججوں کو انتظامی افسروں دیئے اختیارات کے معاملے پر کسی قسم کی میٹنگز میں شرکت کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ نے سیشن جج لاہور سمیت پنجاب کے تمام ڈسڑکٹ سیشن ججوں کو ایک مراسلہ بھجوایا ہے جس میں مجاز اتھارٹی نے پنجاب حکومت کے ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی افسروں کو درجہ اول کے اختیارات دینے کا سنجیدہ نوٹس لیا ہے۔

اور ہدایت کی ہے کہ پنجاب حکومت نے انتظامی افسروں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دینے سے قبل لاہور ہائیکورٹ سے مشاورت نہیں کی، مراسلہ کے مطابق پنجاب حکومت کا لاہور ہائیکورٹ سے مشاورت کے بغیر انتظامی افسروں کو درجہ اول کے اختیارات دینا ضابطہ فوجداری کی دفعہ 14 اور 37 کی خلاف ورزی ہے، مراسلہ میں ماتحت عدلیہ کے ججوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پنجاب کی ماتحت عدلیہ کا کوئی بھی جج انتظامی افسروں کو درجہ اول کے اختیارات تفویض ہونے سے متعلق کسی میٹنگ میں شرکت نہ کرے۔