تھوک کے علاوہ گیند چمکانے کا کوئی متبادل طریقہ ہوسکتا ہے؟ وقار یونس کا سوال

کرونا وائرس کا سلسلہ لمبا چلا تو ہوسکتا ہے آئی سی سی کو گیند چمکانے کیلئے نیا طریقہ تلاش کرنا پڑے: بائولنگ کوچ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 3 جولائی 2020 15:49

تھوک کے علاوہ گیند چمکانے کا کوئی متبادل طریقہ ہوسکتا ہے؟ وقار یونس ..
وورسٹر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2020ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کہا ہے کہ کرونا وائرس کا سلسلہ لمبا چلا تو ہوسکتا ہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو گیند چمکانے کے لیے نیا طریقہ تلاش کرنا پڑے ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں 48 سالہ وقار یونس کا کہنا تھا کہ کرونا ٹیسٹ آنے کے فوری بعد کھلاڑیوں نے ٹریننگ کا آغاز کیا، کھیل کے میدان میں دوبارہ آنا اچھا لگا، کھلاڑی اچھے دکھائی دے رہے ہیں، سیریز میں اچھا کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا سے کرکٹ کو دھچکا لگا، دیگر کھیلوں کو بھی نقصان پہنچا، گزشتہ ساڑھے 3 ماہ کھلاڑیوں سے رابطہ رکھا، کھلاڑیوں کی رہنمائی جاری رکھی تاکہ وہ فٹ رہیں۔ کوچ کا کہنا تھا کہ نئی پلئینگ کنڈیشنز میں عادتوں کو تبدیل کرنے میں وقت لگے گا، ساری زندگی تھوک سے گیند چمکاتے رہے، اب خود کو تبدیل کرنا ہوگا، تھوک سے گیند چمکانا چھوڑنے سے پہلی امید یہ ہے کہ کرونا سے چھٹکارا ملے گا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ حالیہ بیان میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیزراجہ نے کہا تھا کہ گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی سے فاسٹ بائولر محمد عباس کو انگلینڈ کی کنڈیشنز پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔