ریاست مدینہ کے نام پر اسلام دشمنی کا گھناونا کھیل خانہ جنگی کا باعث بنے گا ،علامہ محمداحمد لدھیانوی

گستاخی کرنیوالے عالمی استعمار اورملک و دین دشمن قوتوں کے آلہ کارہیں ،علامہ اورنگزیب فاروقی ،علامہ رب نواز حنفی

جمعہ 3 جولائی 2020 16:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) اہلسنّت والجماعت حکومت اورریاستی اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ خلیفہ اول حضرت سیدناصدیق کبرؓ کی شان میں گستاخی کرنیوالے عالمی استعمار اورملک و دین دشمن قوتوں کیآلہ کار گستاخ صحابہ,ملعون بدبخت حامدرضاسلطانی کو فی الفور گرفتارکرکے عبرت ناک سزادی جائے اہلسنّت والجماعت اس ملعون حامد رضاسلطانی کے خلاف تمام قانونی کارروائی کی مکمل پیروی کر رہی ہے امام الصحابہؓسیدناصدیق اکبرؓکامقام روئے زمین پراتنابلندہے کہ تمام انبیاء کرام ؑکے بعدسب سے بلنداوراعلیٰ وارفع اگرکسی کامقام ہے تووہ خلیفہ بلافصل سیدناصدیق اکبرؓکاہی ہے،قیامت تک آنیوالی امت سیدناصدیق اکبرؓکی گردتک بھی نہیںپہنچ سکتی،حضوراکرمؐنے اپنی حیات مبارکہ میںہی سیدناسیدیق اکبرؓ کومصلیٰ امامت پر فائزکرکے قیامت تک آنیوالی امت کوبتلادیاکہ حضوراکرمؐ کی دنیاسے پردہ فرماجانے کے بعدقیامت تک امت کیلئے سیدناصدیقؓہی امام اول ہیں، ان خیالات کا اظہار سربراہ اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ محمد احمدلدھیانوی ،صدر اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی ،قائد کراچی علامہ رب نوازحنفی ،علامہ تاج حنفی نے نمازجمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اہلسنّت و الجماعت پاکستان کے سربراہ علامہ محمداحمد لدھیانوی نے کہا کہ وطن عزیزمیں فرقہ واریت اور مذہبی قتل وقتال کی بنیادی وجہ ایسے ناسور عناصر ہیں ملکی سلامتی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فی الفورمتحرک ہوکر ملک دشمن عناصر کی سازش کو ناکام بنائیں ،صدر اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب ملک میں انتشار کی کیفیت ہے۔

(جاری ہے)

انڈیا کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے جبکہ ہماری حکومت مودی کو راضی کرنے کے لیے اسلام آباد میں مندر تعمیر کررہی ہے۔پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں اسلام آباد میں 30 سال پرانی تعمیر شدہ مساجد کو گرایا جارہا ہے اور مندر کے لیے سرکاری خرچ میں تعمیر کا اعلان کیا گیا جس سے عوام تذبذب کا شکار ہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسی کیا ہے اور یہ مستقبل میں کیا کرنا چاہتی ہے۔

اہلسنّت والجماعت نئے مندر کی سرکاری خرچ پر تعمیر کے اعلان کو مسترد کرتی ہے۔علامہ محمد احمدلدھیانوی نے مزید کہا کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر درندہ صفت انڈین فوجیوں نیچھوٹے بچے کے سامنے اس کے نانا کو شہید کیا لیکن افسوس ہے کہ اس پر ہماری حکومت کی جانب سے جو ردعمل آنا چاہیے تھا وہ نہیں آیا۔عالمی برادری اقوام متحدہ نے کشمیر کو دوسرافلسطین بنا دیا ہے چھوٹے بچے کی جاری تصاویر نے عالمی برادری کا بھیانک چہرہ عیاں کردیا ہے کہ دنیا میں مظلوم کا فرق بھی مسلم اور کافر دیکھ کرکیا جاتاہے۔علامہ لدھیانوی نے او آئی سی اور تمام مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ کشمیر ایشو پر فوری مداخلت کرکے مظلوم کشمیریوں کو انڈین بربریت سے بچایاجائے