وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے ٹرین حادثے کانوٹس لے لیا

ڈویژنل انجینئرمعطل، شیخ رشید کی ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

Khurram Aniq خُرم انیق جمعہ 3 جولائی 2020 15:57

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے ٹرین حادثے کانوٹس لے لیا
شیخپورہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-03جولائی2020ء) فیصل آباد سے لاہور آنے والی ٹرین شاہ حسین ایکسپریس سکھ یاتریوں سے بھری ویگن کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 19 سکھ یاتری ہلاک ہوگئے۔ٹرین حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ تا ہم اب وفاقی وزیر شیخ رشید نے ٹرین حادثے کا نوٹس لے لیا ہے۔ نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید نے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ا س کے علاوہ شیخ رشید کے احکامات کے بعد ڈویژنل انجینئر کو معطل کر دیا گیا ہے جکہ شیخ رشید نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ حادثے کے بعد بات کرتے ہوئے ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ شاہ حسین ایکسپریس فاروق آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب سکھ برادری کی کوسٹر سے ٹکرائی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ ٹرین حادثے میں سکھ برادری کی 19 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ فاروق آباد اور بحالی ریلوے اسٹیشن کے درمیان بغیر پھاٹک کی کراسنگ پر پیش آیا۔ویگن میں 25 کے قریب سکھ برادری کے افراد سوار تھے۔وزیراعظم عمران خان نے شیخوپورہ میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایات کے بعد اب وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی بروقت واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈویژنل انجینئر کو معطل کر دیا گیا ہے جکہ شیخ رشید نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر کی جانب سے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔