جیکب آباد میں پرائیوٹ لائن مین بجلی کی تار بناتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا

جمعہ 3 جولائی 2020 16:57

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) جیکب آباد میں پرائیوٹ لائین مین بجلی کی تار بناتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا،ورثہ کا لاش قومی شاہراہ پر رکھ کر دھرنا ،ٹائر جلائے،سیپکو کے خلاف نعرے ،کیس داخل کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے آبپاشی کالونی میں گزشتہ شب بجلی کی تار بناتے ہوئے کرنٹ لگنے سے پرائیوٹ لائین مین پرویز دستی کرنٹ لگنے کی وجہ سے گر کر فوت ہو گیا،جس پر ورثہ نے لاش شہید اللہ بخش پارک کے قریب روڈ پر رکھ کر سخت احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سیپکو کے خلاف نعرے لگائے اس موقع پر نہا ل خان اور نصیر دستی نے کہا کہ سیپکو کے عملہ خود کام کرنے کے بجائے پرائیوٹ افراد سے کام لیتے ہیںشٹ ڈائون لینے کے باوجود گرڈ اسٹیشن سے بجلی اچانک بحال کی گئی جس کی وجہ سے پرویز دستی فوت ہوگیا، سیپکو کی غفلت کی وجہ سے پرویز دستی فوت ہوا ہے اسکا کیس داخل کیا جائے واضح رہے کہ چند سال قابل پرویز دستی کا بیٹا بھی کرنٹ لگنے کی وجہ سے فوت ہو گیا تھا۔