ڈی پی او بھکر نے انتظامی امور کے پیش نظر آٹھ تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دئیے

جمعہ 3 جولائی 2020 16:57

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) سرگودھا ریجن کے ڈی پی او بھکر نے انتظامی امور کے پیش نظر آٹھ تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دئیے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے ضلع بھکر کے ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے انتظامی امور کے پیش نظر اور پولیس کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے سب انسپکٹر محمد اختربگا کو ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکر سے ایس ایچ او تھانہ صدر بھکر،انسپکٹر امیر عبداللہ کو ایس ایچ او تھانہ صدر دریا خان سے ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکر،انسپکٹر شفیع اللہ کو ایس ایچ او تھانہ سٹی دریا خان سے ایس ایچ او تھانہ بہل،سب انسپکٹر سجاد حسین کو ایس ایچ او تھانہ جنڈانولہ سے ایس ایچ او کلورکوٹ،سب انسپکٹر شیر علی کو ایس ایچ او تھانہ جنڈانوالہ،سب انسپکر فضل کریم کو ایس ایچ او تھانہ بہل سے ایس ایچ او تھانہ صدر دریاخان،انسپکڑ آصف خان کو ایس ایچ او تھانہ صدر بھکر سے ایس ایچ او تھانہ سٹی دریا خان،سب انسپکڑ محمد اشرف کو ایس ایچ او تھانہ کلورکوٹ سے انچارچ انویسٹی گیشن سٹی دریاخان تعینات کر دیا گیا۔