Live Updates

کورونا کے امتحان میں ثابت قدمی کے ساتھ سرخروہوںگے، خواتین

جمعہ 3 جولائی 2020 17:22

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے کہا ہے کہ آج کورونا کے ڈر اور خوف سے ہونیوالے مالی نقصان کی ذمہ داری حکومت پر نہ ڈالی جائے بلکہ اس کے استحکام کیلئے کوششیں کی جائیں۔ اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے سماجی رہنماء آسیہ رفیق نے کہا کہ پوری دنیا وباء کی لپیٹ میں ہے۔

(جاری ہے)

ایک کروڑ سے زائد لوگ متاثرین میں ہیں اور 5لاکھ موت سے ہمکنار ہوچکے ہیں ۔اس وقت ہم بحیثیت قوم بہت بڑے امتحان سے گزررہے ہیں۔اللہ تعالی ہمیں اس امتحان میں کامیاب فرمائے ۔ تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات سمیرا ملک نے کہاکہ زندہ قوموں نے ہی تاریخ کا رخ بدلا ہے اوراب بھی ان شاء اللہ انقلابی تبدیلیوں سے پاکستان ابھر کر دنیا کے سامنے آئے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات