سبحان اللہ، کورونا کا مریض 80 روز بعد بالآخر شفایاب ہو گیا
مصری باشندے السید صبرا نے 58 روزتشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پربھی گزارے ، تاہم وہ موت کے منہ سے نکل آیا
محمد عرفان جمعہ 3 جولائی 2020 17:01
(جاری ہے)
مگر پھر رب کی مہربانی ہوئی اور السید صبرہ صحت یا ب ہو گیا۔
ہسپتال کے عملے کو بھی پورا یقین نہیں تھا کہ وہ ڈھائی ماہ تک کورونا سے لڑنے کے بعد زندگی کی طرف لوٹ آئے گا۔ مگر ایسا ہو چکا ہے۔ اور اس سے دیگر کورونا مریضوں کو بھی حوصلہ ملا ہے کہ اگر قوت ارادی مضبوط ہو، دل میں زندہ رہنے کی اُمنگ ہو اور اللہ کی ذات پر کامل یقین ہو تو کرامات ہو جاتی ہیں۔ السید صبرہ اپریل کے مہینے میں ایک پارک میں اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑا جس کے بعد اسے دُبئی ہیلتھ کیئر سٹی میں واقع ڈاکٹر سلیمان حبیب ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اس میں کورونا کی شدید علامات کی تشخیص کی۔ اس کی خراب حالت کے پیش نظر اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا ۔ بدقسمتی سے السید کے خاندان کا کوئی فرد بھی امارات میں مقیم نہیں ہے، جس کے باعث تمام تر ذمہ داری ہسپتال انتظامیہ پر آن پڑی تھی۔ مصری باشندے کا علاج کرنے والے ڈاکٹر یسیری کا کہنا تھا کہ صبرہ کا کیس اس لیے بھی مشکل تھا کیونکہ اس کی عمر بھی ساٹھ سال سے زائد ہے۔ کورونا کا شکار ہونے کے بعد پیچیدگیاں بڑھنے سے وہ نمونیا اور سانس کی بیماری کا شکار ہو گیا تھا۔ جس کے باعث اسے 58 روز تک وینٹی لیٹر پر رکھا گیا، حالانکہ عام طور پر 14 روز تک وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد مریض صحت یاب ہو جاتا ہے۔ مگر صبرہ کا معاملہ بہت تشویشناک تھا۔ تقریباً دو ماہ تک وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد جب اس کی حالت سُدھر گئی تو اسے آکسیجن کی نالی پر شفٹ کر دیا گیا۔ اور بالآخر وہ دن بھی آ گیا ہے جب صبرہ کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ السید صبرہ نے امارات میں ہیلتھ کیئر کی بہترین سہولتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کی جان بچانے میں ہسپتال والوں نے بہت محنت کی ہے۔ میں بہت مشکل مرحلے سے گزر کر زندہ بچ گیا ہوں۔ اور بہت خوش ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.