موٹروے پراجیکٹ کے لئے ضلع خیرپور میں 80 کلو میٹر سے زائد زمین کی اکیوزیشن کے سلسلے میں اجلاس

جمعہ 3 جولائی 2020 18:04

سکھر۔ 3 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنر خیرپور احمد علی قریشی کی صدارت میں موٹروے پراجیکٹ کے لئے ضلع خیرپور میں 80 کلو میٹر سے زائد زمین کی اکیوزیشن کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی ون ضمیر احمد جاگیرانی، اے ڈی سی ٹو اقبال حسین جنڈان، زونل لینڈ افسررسول بخش ملاح، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز سمیت محکمہ سروے کے عملے اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر خیرپور کی جانب سے محکمہ سروے کے عملداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ سروے کے کام کو جلد شروع کیا جائے جبکہ اس کام کو بروقت مکمل کرنے کیلئے کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر خیرپور کی جانب سے بنائی گئی اسٹکچر اسسیسمنٹ کمیٹی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں کام شروع کریگی جس میں ہائی وے، جنگلات، زراعت، روینیو اور محکمہ سروے کے عملدار ممبر ہونگے جو موٹر وے پراجیکٹ کی لینڈ اکیوزیشن میں آنیوالے تمام باغات، درخت، عمارتیںاور گھروں کے متعلق 15 دنوں میں سروے کر کے رپورٹ فراہم کرینگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی خیرپور کی جانب سے دوسری بنائی گئی کراپ اسسیسمنٹ کمیٹی جس میں محکمہ زراعت، جنگلات، روینیواور سروے سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے عملدار ممبر ہونگے جو زرعی زمینوں کے معاوضے کے متعلق سروے کر کے رپورٹ فراہم کرینگے۔ ڈپٹی کمشنر نے این ایچ اے کے زونل لینڈ افسررسول بخش ملاح کو کہا کہ موٹر وے پراجیکٹ کے دوران زیر استعمال روڈز اور دیگر لنک روڈز کو ہیوی مشینری اور ڈمپروں سے ہونیوالے تمام نقصانات میں روڈز کی نو سر تعمیر این ایچ اے اپنے اخراجا پر کر کے دینے کی پابند ہوگی اور پراجیکٹ میں سروے کے دوران آنیوالی مسجدیں، مندر، سرکاری و دیگر تمام عمارتوں کی تعمیربھی این ایچ اے ہی اپنے طرف سے کروانے کی پابند ہے۔

ڈی سی خیرپور نے زونل لینڈافسر کو ہدایات جاری کرتے کہا کہ پراجیکٹ کے تمام کاغذات اور نقشے جلد ڈی سی آفس میں جمع کرائے جائیں تاکہ بروقت کام شروع کرنے میں آسانی ہو۔

متعلقہ عنوان :