کھیل سمیت تمام شعبوں میں عوام کو خودکفیل بناکر محرومیوں کا ازالہ کیا ہے ،سینان درانی ایڈووکیٹ

بنوں کی ترقی اور حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرینگے ،ایم ایم اے دور حکومت میں یہاں پر کھیلوں کے فروغ کیلئے سپورٹس کمپلیکس سمیت گرائونڈ بناکر کھیل کود کے میدان آباد کئے ،مگر موجودہ حکومت کھلاڑیوں سے کھیل کے مواقع چھین رہی ہے ،معاون خصوصی اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی

جمعہ 3 جولائی 2020 18:17

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا اسمبلی کے معائون خصوصی سینان درانی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ کھیل سمیت تمام شعبوں میں عوام کو خودکفیل بناکر محرومیوں کا ازالہ کیا ہے بنوں کی ترقی اور حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرینگے ایم ایم اے دور حکومت میں یہاں پر کھیلوں کے فروغ کیلئے سپورٹس کمپلیکس سمیت گرائونڈ بناکر کھیل کود کے میدان آباد کئے مگر موجودہ حکومت کھلاڑیوں سے کھیل کے مواقع چھین رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمکوٹا ساقی غورہ وزیرن سورانی میں ولی بال ٹورنمنٹ کے افتتاحی میچ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر آئی ٹی بنوں یونیورسٹی ناصر گل ،انجینئر ہارون درانی ،ملک شاکر خان سمیت ددیگر آفسران اور مشران بھی موجود تھے انہو ں نے کہا کہ ایم ایم اے دور حکومت سے لیکر آج تک بنوں میں درانی خاندان اور جمعیت علماء اسلام نے جہاں مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دیں وہاں کھیلوں کے فروغ اور دیہاتوں کی سطح پر چھوٹے بڑے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرکے کھیلاڑیوں کو اُن کے دہلیز پر سہولیات میسر کی جسکی وجہ سے آج ملک کے مختلف اداروں میں بنوں ے کھیلاڑی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور بنوں کا نام روشن کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے اقتدار میں رہتے ہوئے بنوں کے حقوق اور بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر اپنا کردار ادا کیا لیکن بنوں کے حق پر سودے بازی قبول نہیں کی جسکی وجہ سے یہاں کے عوام نے ہمیشہ جمعیت علماء اسلام اور درانی خاندان کو عزت کی پگڑی پہنائی ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے کھیلوں کے فروغ کیلئے قومی سطح کا سپورٹس کمپلیکس بنایا ۔