Live Updates

کورنگی میں تالا توڑ گروپ ایک بار پھر سرگرم ہوگیا ہے،رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر

جمعہ 3 جولائی 2020 18:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کی متعدد فیکٹریوں اور دکانوں کے تالے ٹوٹنے کے واقعات پیش آنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا اور دیگر اطراف کے علاقوں میں تالا توڑ گروپ ایک بار پھر سرگرم ہوگیا ہے جس سے عوام الناس میں غم و غصہ پایا جاتا ہے کچھ ماہ قبل لاک ڈاؤن کے دوران یہ تالا توڑ گروپ کراچی کے بیشتر علاقوں میں کاروائی کرچکا ہے اور اب کورنگی کے علاقوں کو اس گروپ نے نشانہ بنالیا ہے بحیثیت عوامی نمائندہ میں وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ جرائم کی وارداتوں کو روکنے کے لیے سخت حکمت عملی تشکیل دیں پولیس کی کارکردگی پر شق نہیں لیکن جرائم کی وارداتوں کو روکا کیوں نہیں جارہا کورونا وائرس کے باعث شہر کی معاشی حالت بہتر نہیں ہے اور دوسری جانب لٹیرے شہریوں کی کاروبار میں مشکالات مزید بڑھارہے ہیں،تالا توڑ گروپ کو پکڑنے کے لیے اسپیشل سول پولیس اہلکار کورنگی میں تعینات کئے جائیں شہر کے معاشی حالات اس وباء کے باعث خراب ہیں اس گروپ کو فوری پکڑا جائے اور سخت سزائیں دی جائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات