میانمار میں کان منہدم ہونے کا واقعہ، ہلاکتوں کی تعداد 161 ہو گئی

جمعہ 3 جولائی 2020 19:09

ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) میانمار میں قیمتی پتھروں کی ایک کان میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 161 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعے کے دن حکام نے بتایا کہ لاپتہ کان کنوں کی تلاش کا عمل دوسرے دن بھی جاری ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ جمعرات کے دن یہ کان منہدم ہو گئی تھی، جس کی وجہ سے سینکڑوں کان کن اس میں دفن ہو کر رہ گئے تھے۔ میانمار میں اس طرح کے حادثات ماضی میں بھی رونما ہوتے رہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :