جنسی اسکینڈل میں بدنام جیفری ایپسٹین کی دوست گزلین میکسویل گرفتار

جمعہ 3 جولائی 2020 19:09

جنسی اسکینڈل میں بدنام جیفری ایپسٹین کی دوست گزلین میکسویل گرفتار
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) جنسی اسکینڈل میں بدنام جیفری ایپسٹین کی دوست گزلین میکسویل کو ایف بی آئی نے گرفتار کرلیا، میکسویل پر کمسن لڑکیوں کی جنسی مقاصد کے لیے سوداگری کرنے کا الزام ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنسی درندے جیفری ایپسٹین کی دوست گزلین میکس ویل کی امریکی ریاست نیوہیم شائر سے گرفتاری نے اسکینڈل کو نیا رخ دیدیا ہے ، میکسویل کو نیوہیم شائر کی وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا تاکہ ضمانت پر رہائی یا گرفتاری جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جاسکے۔

میکس ویل پر الزام ہے کہ وہ ان کمسنوں اورنوجوان لڑکیوں کو ورغلا تی تھی جنہیں جیفری ایپسٹین اوراسکے دوست جنسی ہوس کا نشانہ بناتے تھے۔58 برس کی میکسویل پر 4 الزامات لگائے گئے ہیں جو کمسنوں کو حاصل کرنے اور جنسی سوداگری کے لیے استعمال کرنے سے متعلق ہیں، الزامات میں کہا گیا ہے کہ وہ لڑکیوں کو شاپنگ کراتی ، انکے اسکول اور گھر والوں کا پوچھ کر ماضی کااندازہ لگاتی اور سہانے سپنے دکھا کر ایپسٹین کو پیش کردیتی تھی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ میکسویل کے دوست جیفری ایپسٹین کوپچھلے برس گرفتار کیا گیا تھا تاہم وہ نیویارک کی جیل میں ایک ماہ بعد پراسرار طورپر مردہ پائے گئے تھے تاہم ایپسٹین نے ایک کمسن سے جنسی تعلق کا اعتراف کیاتھا۔میکسویل اپنے دوست ایپیسٹین کی گرفتاری اور پراسرار خودکشی کے بعد سے غائب تھیں۔دوسری جانب برطانوی میڈیا کے مطابق میکسویل شہزادہ اینڈریوکے بھی قریب رہی ہیں جو جیفری ایپسٹین کیدوست تھے، ایپسٹین کی ہوس کامبینہ نشانہ بنی لڑکیوں میں سے ایک ورجینیا رابرٹس کا الزام ہے کہ برطانیہ کے شہزادہ اینڈریونے بھی اس سے کئی بار جنسی تعلق قائم کیا تھا، تاہم شہزادہ اینڈریو نے اس کی تردید کی ہے۔

تفتیش کاروں کا کہناہے کہ وہ اس بات کاخیرمقدم کریں گے کہ برطانیہ کے شہزادہ اینڈریو ا?کر اس معاملے پر بات کریں، شہزادہ اینڈریو نے اس پرحیرت کااظہار کیا ہے۔ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ شہزادہ اینڈریو نے محکمہ انصاف سے پچھلے ماہ 2 بار رابطہ کیا تھا مگر کوئی جواب ہی نہیں دیا گیا تھا