انگلینڈ کیخلاف سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا دوسرا گروپ لاہور سے مانچسٹر روانہ6کھلاڑی شامل

اسکواڈ کاحصہ بننے کی بہت خوشی ہے اور توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے دورہ انگلینڈ بہت اہمیت کا حامل ہے، کھلاڑی

جمعہ 3 جولائی 2020 19:17

انگلینڈ کیخلاف سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا دوسرا گروپ لاہور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا دوسرا گروپ لاہور سے مانچسٹر روانہ ہوگئی ہے، گروپ میں 6گھلاڑی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے چھ کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ کا دوسرا گروپ غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے انگلینڈ روانہ ہوگیا، کورونا ٹیسٹ منفی آنے والی6کھلاڑی لاہور سے مانچسٹر کیلئے روانہ ہوگئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی6کھلاڑی براستہ دبئی مانچسٹر پہنچیں گے، انگلینڈ جانے والے کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔مانچسٹر پہنچنے کے بعد یہ چھ کھلاڑی بذریعہ بس وورسٹر روانہ ہوجائیں گے،جہاں ای سی بی ٹیسٹنگ پروگرام کے زیراہتمام کوویڈ19 ٹیسٹنگ میں منفی رزلٹ دینے پر انہیں اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ شامل کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان کھلاڑیوں نے ٹیم میں شمولیت پر خوشی ا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکواڈ کاحصہ بننے کی بہت خوشی ہے اور توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے دورہ انگلینڈ بہت اہمیت کا حامل ہے۔واضح رہے کہ تمام کھلاڑیوں کی کرونا ری ٹیسٹنگ29 جون کو ہوئی تھی، اس سے پہلے 26جون کو ان6 کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا تھا جبکہ مذکورہ کھلاڑیوں کا پہلا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔خیال رہے کہ محمد حفیظ ان کھلاڑیوں میں شامل تھے جن کا پی سی بی کی جانب سے کیے گئے کرونا ٹیسٹ کے دوران نتیجہ مثبت آیا تھا تاہم اس کے اگلے ہی دن انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکشاف کیا تھا کہ ان کا اور اہلخانہ کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔