شہر یار آفریدی کی تجویز پر متبرکات کی نمائش میں 15 جولائی تک توسیع

ٴموجودہ حالات میں لوگوں کے روحانی سکون کیلئے سردار تنویر الیاس کی کاوش لائق تحسین ہے، وزیر مملکت

جمعہ 3 جولائی 2020 19:43

شہر یار آفریدی کی تجویز پر متبرکات کی نمائش میں 15 جولائی تک توسیع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) پارلیمنٹ کی خصوصی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین اور وزیرمملکت برائے انسداد منشیات و سیفران شہر یار خان آفریدی کی تجویز پر سینٹورس مال میں جاری متبرکات کی نمائش میں 15 جولائی تک توسیع کر دی گئی. شہر یار خان آفریدی نے جمعہ کو سینٹورس مال کا دورہ کیا اور غلاف کعبہ، پردہ باب الکعبہ، چادر روضہ رسول و دیگر مقدس نوادرات و متبرکات کی نمائش دیکھی.

شہر یار خان آفریدی متبرکات کے روح پرور اور متاثر کن مناظر دیکھ کر بہت مسرور ہوئے اور کورونا وبا کے چیلنجز کے باوجود ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر مال انتظامیہ کو مبارکباد دی. انہوں نے اس امر پر خصوصی اطمینان کا اظہار کیا کہ سینٹورس مال کی طرف سے کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے حکومت کے مقرر کردہ تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہی.

وزیر مملکت کو ان احتیاطی اقدامات اور انتظامی میکنزم سے متعلق بریف کیا گیا جن پر سینٹورس مال کی جانب سے حفظان صحت کیلئے کئے عمل کیا جا رہا ہی. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت شہریار خان آفریدی نے کہا کہ موجودہ حالات میں جب سفری پابندیوں کے باعث لوگ خانہ کعبہ، روضہ رسول و دیگر مقدس مقامات پر نہیں جا سکتے، غلاف کعبہ و دیگر اسلامی متبرکات کی زیارت کے ذریعے انہیں روحانی سکون حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان کی یہ کاوش لائق تحسین ہی.

انہوں نے کہا کہ سینٹورس مال کی انتظامیہ نے اس نمائش کا انعقاد کر کے شاندار قدم اٹھایا ہی. یہ نمائش انتہائی روحانی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس کا مقصد جڑواں شہروں کے وبا سے پریشان لوگوں کو سکون و اطمینان فراہم کرنا ہی. بڑھتے ہوئے اضطراب اور بے یقینی کی فضا میں نمائش کے مقدس مناظر دیکھ کر لوگوں کو روحانی سکون ملے گا. شہر یار آفریدی نے سینٹورس مال کی انتظامیہ پر زور دیا کہ نمائش میں توسیع کر دی جائے اور لوگوں کو متبرکات کی زیارت کا مزید موقع فراہم کیا جائی.

انہوں نے کہا کہ یہ نمائش عوام میں بہت مقبول ہوئی ہے اور بہت سے لوگ اسے دیکھنے کیلئے آنا چاہتے ہیں. مال کی ؁انتظامیہ نے چیئرمین کشمیر کمیٹی کی تجویز پر فوری عمل کرتے ہوئے نمائش میں 15 جولائی تک توسیع کا اعلان کر دیا. 24 جون سے جاری نمائش میں اب تک ہزاروں افراد متبرکات کی زیارت کر چکے ہیں. ملک کے دوردراز شہروں سے بھی لوگ نمائش دیکھنے کے لئے سینٹورس آتے ہیں�

(جاری ہے)