ایف آئی اے کا الطاف حسین کیخلاف بڑا ایکشن لینے کا فیصلہ

بانی متحدہ کی پاکستان، بیرون ملک جائیدادیں ضبط کرنے کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد سے رجوع کرلیا

جمعہ 3 جولائی 2020 20:51

ایف آئی اے کا الطاف حسین کیخلاف بڑا ایکشن لینے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) ایف آئی اے کا بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کیخلاف بڑا ایکشن لینے کا فیصلہ بانی متحدہ کی پاکستان اور بیرون ملک جائیدادیں ضبط کرنے کے لیے ایف آئی اے نے انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد سے رجوع کرلیاایف آئی اے پراسیکوٹر خواجہ امتیاز احمد نے درخواست دائر کردی درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت بانی متحدہ، افتخار حسین، محمد انور اور کاشف خان کامران کی جائیدادیں بحق سرکار ضبط کرنے کی کا حکم دے بانی متحدہ، افتخار حسین، محمد انور اور کاشف خان کو عدالت عمران فاروق قتل کیس میں اشتہاری قرار دے چکی ہے چاروں ملزمان جان بوجھ کر روپوش ہوئے چاروں ملزمان کی جائیدادیں بحق سرکار ضبط کی جائیں