نیب نے ساہیوال رینٹل پاور کیس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کا فیصلہ چیلنج کر دیا

جمعہ 3 جولائی 2020 20:51

نیب نے ساہیوال رینٹل پاور کیس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کا فیصلہ چیلنج ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) نیب نے ساہیوال رینٹل پاور کیس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کا فیصلہ چیلنج کر دیا نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت کا 25 جون کا فیصلہ چیلنج کیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے فیصلہ کرتے ہوئے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے لہذا عدالت 25 جون کے احتساب عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے نیب کی جانب سے راجہ پرویز اشرف کے ساتھ دس شریک ملزمان کی بریت بھی چیلنج کر دی گئی راجہ پرویز اشرف کے ساتھ شریک ملزمان میں سابق وزیرخزانہ شوکت ترین،سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ شامل تھے سابق سیکرٹری پانی وبجلی شاہد رفیع،اسماعیل قریشی،سلیم عارف ،عبدالقدیر،وزیر علی،اقبال علی اور ملک رضی عباس بھی شریک ملزمان میں شامل تھییاد رہے کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سمیت 10 نامزد ملزمان کو نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت ملی تھی سابق وزیراعظم پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام تھا