سی اے اے کے جاری کردہ تمام مشتبہ لائسنس 56 پی پی اور 180ن لیگ کے دور میں جاری ہوئے،مرادسعید

شاہد خاقان،مشاہد اللہ اور شجاعت عظیم کی سرپرستی اور مشکوک کردار بھی سامنے آچکا ملکی اداروں کو تباہ کرنے اور زندگیاں داو پر لگانے والو ں سے کیا پھر بھی ہم سوال نہ پوچھیں ،ٹوئٹ

جمعہ 3 جولائی 2020 21:21

سی اے اے کے جاری کردہ تمام مشتبہ لائسنس 56 پی پی اور 180ن لیگ کے دور میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے قومی ایئرلائن کی تباہی کی ذمہ دار حزب اختلاف کی دونوں بڑی جماعتوں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو قرار دیتے ہوئے تفصیلات قوم کے سامنے رکھ دیں ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں مراد سعید نے کہا کہ انکوائری رپورٹ نے واضح کر دیا کہ سی اے اے کے جاری کردہ تمام مشتبہ لائسنس پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے ادوارِ حکومت میں جاری ہوئے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے دور میں 56 جبکہ 180ن لیگ کے دور میں 180 مشتبہ لائسنسز جاری ہوئے۔تحقیقات کے نتیجے میں شاہد خاقان عباسی،مشاہد اللہ اور شجاعت عظیم کی سرپرستی اور مشکوک کردار بھی سامنے آچکاہے۔ملکی اداروں کو تباہ کرنے اور زندگیاں داو پر لگانے والوں سے کیا پھر بھی ہم سوال نہ پوچھیں