بلاول بھٹو کا ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

نااہل حکومت کا خمیازہ معصوم شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے،چیرمین پی پی پی

جمعہ 3 جولائی 2020 21:21

بلاول بھٹو  کا ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فاروق آباد ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار اور زخمیوں کے بھتر علاج معالجے کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثات کے متعلق سلیکٹڈ وزیراعظم آج ایک بار پھر اپنے پرانے بیان کی ویڈیو کلپ چلا کر دیکھ لیں۔

آئے روز کبھی طیارہ تو کبھی ٹرین حادثہ، کیا حکومتیں ملک کو اس طرح چلاتی ہیں ۔حکومت کی جانب سے حادثات پر نوٹس لینے والا ڈھونگ بے اثر ہوچکا ہے، وزیراعظم اب یہ تکلیف بھی نہ اٴْٹھائیں۔نااہل حکومت کا خمیازہ معصوم شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہی