جج ارشد ملک کے فیصلے نے نہ صرف نو ازشریف بلکہ عدل وانصاف کے دامن پر لگا ایک بڑا دغ دھو دیا ،مریم نواز

انصاف کبھی ادھورا نہیں ہوتا داغدار جج کے داغدار فیصلوں کو بھی پھاڑپھینکا جائے ة نواز شریف کا صبر جیت گیا ، اللہ تعالیٰ بے گناہ اور بہادر لوگوں کو تنہا نہیں چھو ڑتا ،بیان

جمعہ 3 جولائی 2020 21:21

جج ارشد ملک کے فیصلے نے نہ صرف نو ازشریف بلکہ عدل وانصاف کے دامن پر لگا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) سابق وزیراعظم نو ازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ جج ارشد ملک کو برطرف کرنے کے فیصلے نے نہ صرف نو ازشریف بلکہ عدل وانصاف کے دامن پر لگا ایک بڑا دغ دھو دیا ،انصاف کبھی ادھورا نہیں ہوتا داغدار جج کے داغدار فیصلوں کو بھی پھاڑپھینکا جائے ، نواز شریف کا صبر جیت گیا ، اللہ تعالیٰ بے گناہ اور بہادر لوگوں کو تنہا نہیں چھو ڑتا ۔

نواز شریف کے خلاف فیصلہ دینے والے جج ارشد ملک کو برطرف کیے جا نے کے بعداپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن ) کی سینئر رہنما مریم نواز نے کہا کہ یہ فیصلہ بے شک سچ کی فتح اور جھوٹ کی شکست ہے فیصلے نے نواز شریف پر ہی نہیں عدل و انصاف کے دامن پر لگا ایک بڑا داغ دھو یا ہے اللہ کا بے انتہا شکر جس کے ہا ں نا دیر ہے نا اندھیر ہے اب عدلیہ کے وقار اور انصاف کا تقاضہ ہے کہ داغدار جج کے داغدار فیصلوں کو بھی پھاڑ کر باہر پھینکا جائے ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ 3بار کے وزیراعظم رہنے والے مقبول ترین سیاستدان کی بے گنا ہی کا فیصلہ آگیا ہے 7ججز صاحبان نے جج کی برطرفی کے ذریعے واضح کر دیا ہے کہ نو از شریف کو کس طرح سزائیں دی گئیں انصاف کبھی ادھو را نہیں ہو تا جس طرح جج کو برطرف کیا گیا ہے اسی طرح اس کے بدعنوان فیصلو ں کو بھی کالعدام قرار دیا جا ئے آئین و قانون کا درس دینا بہت آسان ہے یہ ملک کے منتخب وزیراعظم ہے جو اپنا آپ اور اپنا خاندان بکھرتا دیکھتے ہیں مگر اللہ پاک بے گنا ہ اور بہادر لو گوں کو تنہا نہیں چھو ڑتا۔

انہو ں نے مزید کہا کہ بڑے سے بڑا نقصان اٹھا لیتے ہیں م گر آئین اور قانون کو سربلند رکھتے ہیں اس لیے آج نواز شریف کا صبر اور استقامت ہر چیز پر بھاری رہی اور دشمن ہار گیا ۔ انہو ںنے نواز شریف کے چاہنے والوںکو ہدایت کی ہے کہ وہ اس فیصلے پر سجدہ شکر ادا کریں ۔