ڈیرہ غازی خان سمیت چوہلستان، رحیم یار خان میں متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں کے زیر قبضہ ایک ہزار ایکڑ سے زائد اراضی یو اے ای کے حکمرانوں کو آئندہ مزید 30 سال کے لئے لیز پر دینے کا فیصلہ

جمعہ 3 جولائی 2020 22:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) پنجاب حکومت نے ڈیرہ غازی خان سمیت چوہلستان اور رحیم یار خان میں متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں کے زیر قبضہ ایک ہزار ایکڑ سے زائد ارضای یو اے ای کے حکمرانوں کو آئندہ مزید 30 سال کے لئے لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایک سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی ہے۔ واضح رہے کہ یو اے ای کے ولی عہد شیخ زید بن النیہان نے زیر قبضہ اراضی پر مختلف باغات با رکھے ہیں۔ جن کے ذریعے مقامی لوگوں کو روز گار میسر ہے۔