امریکی بلاگر خاتون سنتھیارچی کے خلاف پیپلزپارٹی کی درخواست

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس وزارت داخلہ کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کرنے ، رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت

جمعہ 3 جولائی 2020 22:12

امریکی بلاگر خاتون سنتھیارچی کے خلاف پیپلزپارٹی کی درخواست
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے امریکی بلاگر خاتون سنتھیارچی کے خلاف پیپلزپارٹی کی درخواست پرکیس وزارت داخلہ کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق کاروائی کرنے اور رپورٹ عدالت جمع کرانے کی ہدایت کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران پیپلز پارٹی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے،اس موقع پرڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے عدالت کو بتایاکہ سنتھیا ڈی رچی کا بزنس ویزہ 2مارچ کو ختم ہو چکا،کورونا کی وجہ سے حکومت نے غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع دے دی، سنتھیا نے ویزہ میں توسیع کی درخواست دی جو ابھی زیر التوا ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ جس کا ویزہ ختم ہو جائے اس کے حوالے سے قانون کیا کہتا ہی چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جوائنٹ سیکرٹری داخلہ سے استفسارکیاکہ کچھ رولز ریگولیشنز ہوں گے ضابطہ اخلاق کیا یی اس موقع پرضابطہ اخلاق کے حوالے سے جوائنٹ سیکرٹری کی جانب سے لاعلمی پر عدالت نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ بہت غیرذمہ دارانہ بیان دے رہے ہیں،لگتا ہے آپ مکمل تیار نہیں یا آپ کو معلومات ہی نہیں،کیا ویزہ لینئ والے پرکوئی پابندی بھی ہوتی ہے یاجس کا جو دل چاہے کرے، اس پر جوائنٹ سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ ویزہ رولز تو ہیں لیکن کوئی خاص پابندی نہیں،ویزہ کی 16 کیٹیگریز ہیں،96 ممالک کی لسٹ ہے ان کو بزنس فرینڈلی کہتے ہیں، چیف جسٹس نے کہاکہ جن کے ویزوں کی مدت ختم ہو گئی ان کی تعداد کیا ہی جس پر جوائنٹ سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ ابھی معلوم نہیں ،اس پر چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کیسی بات کر رہے ہیں آپ کو پتہ ہی نہیں،آپ کیسے مانیٹر کرتے ہیں میکنزم کیا یے،جوائنٹ سیکرٹری نے کہاکہ آن لائن سسٹم ہی بتاتا ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ کیا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ جو آرہا ہے ریاست کے پاس اس کا ڈیٹا ہی نہیں،جوائنٹ سیکرٹری نے کہاکہ اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرے تو ایف آئی اے کاروائی کر سکتا یے،چیف جسٹس نے کہاکہ جو بزنس ویزہ پر یہاں آیا ہے کیا وہ کوئی ملازمت کر سکتا ہی ،ویزہ میں توسیع نہیں ہوئی اور آپ کے پاس قانون ہی نہیں،لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ آج بھی سنتھیا نے کہا کہ بلاول ڈی این اے کرائے،عدالت نے وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کردی اور یہ ہدایت بھی کی کہ وزارت داخلہ قانون کو مدنظر رکھ کر درخواست کا فیصلہ کرے اور درخواست پر فیصلے بعد کاپی عدالت میں جمع کرائے۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ پیپلز پارٹی نے ویزہ کی معیاد ختم ہونے پر سنتھیا رچی کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔