سنتھیا رچی بزنس ویزہ پر پاکستان آئی ہے تو یہ وزیرستان کیسے گئی،لطیف کھوسہ

کبھی این ایچ اے، کبھی سی ٹی ڈی، اور کبھی ایجنسیوں کے ساتھ کام کرنے کا کہہ رہی ہے، رہنما پیپلز پارٹی /معروف قانون دان

جمعہ 3 جولائی 2020 22:12

سنتھیا رچی بزنس ویزہ پر پاکستان آئی ہے تو یہ وزیرستان کیسے گئی،لطیف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائ و معروف قانون دان لطیف کھوسہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سنتھیا رچی بزنس ویزہ پر پاکستان آئی ہے تو یہ وزیر ستان کیسے گئی، کبھی این ایچ اے، کبھی سی ٹی ڈی، اور کبھی ایجنسیوں کے ساتھ کام کرنے کا کہہ رہی ہے، سنتھیا رچی بزنس ویزہ پر بزنس کے علاؤہ کچھ نہیں کرسکتی،لیکن یہ بزنس کے علاوہ سب کچھ کرتی رہی، لطیف کھوسہ نے ایک سوال پر کہاکہ اس وقت سنتھیا ڈی رچی نے کسی وزیراعظم یا وزیر پر کوئی الزام نہیں لگایا،سنتھیا رچی کو الزام لگانے پر اکسایا گیا،ایک سوال کے جواب میں لطیف کھوسہ کاکہناتھاکہ آپ ہی اپنے اداؤں پر ذرا غور کریں، ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی۔