سی پیک کو ہرحال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، عمران خان

سی پیک پاکستان کے روشن مستقل کی ضمانت ہے، سی پیک سماجی اور معاشی ترقی کیلئے ایک بہترین منصوبہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سی پیک منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 3 جولائی 2020 19:10

سی پیک کو ہرحال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، عمران خان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 جولائی 2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک کو ہرحال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، سی پیک پاکستان کے روشن مستقل کی ضمانت ہے، سی پیک سماجی اور معاشی ترقی کیلئے ایک بہترین منصوبہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاک چین اقتصادی راہداری کے زیرتعمیر منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا۔

 اجلاس میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر، عمر ایوب اور خسرو بختیار شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو سی پیک کے منصوبوں کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے سی پیک اتھارٹی کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ہماری سماجی اور معاشی ترقی کے حوالے سے ایک بہترین منصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ سی پیک اتھارٹی کی کارکردگی کو مزید مئوثر بنانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ مزید برآں وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سمیت دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملک کی اندرونی بیرونی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم اہم انٹیلی جنس اطلاعات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں شرکاء نے اتفاق کیا کہ پاکستان کی سالمیت پرسمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن چاہتا ہے۔ سرحدوں کی حفاطت کیلئے پرعزم ہیں۔ ملک کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ اجلاس میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کی مذمت کی گئی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔