عالمی شہرت یافتہ مسلمان روسی باکسر خبیب کے والد کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

یو ایف سی عالمی چیمپئن کے 57 سالہ والد اور ٹرینر کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد مئی سے ہسپتال میں زیر علاج تھے

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 جولائی 2020 19:31

عالمی شہرت یافتہ مسلمان روسی باکسر خبیب کے والد کرونا وائرس کے باعث ..
ماسکو (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 جولائی 2020ء) عالمی شہرت یافتہ مسلمان روسی باکسر خبیب کے والد کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے، یو ایف سی عالمی چیمپئن کے 57 سالہ والد اور ٹرینر کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد مئی سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں فری اسٹائل باکسنگ کے سب سے مقبول باکسر خبیب اپنے والد اور ذاتی ٹرینر سے محروم ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

روسی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والے مسلمان یو ایف سی عالمی چیمپئن خبیب کے والد کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ خبیب کے والد کی عمر 57 سال تھی اور وہ اپنے باکسر بیٹے کے ٹرینر بھی تھے۔ خبیب کے والد مئی کے ماہ میں کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ خبیب کے والد کی طبیعت مسلسل ناساز تھی اور انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔ تاہم اب ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور ان کا انتقال ہوگیا ہے۔