رسالپور زنڈوبانڈہ میں واپڈا کی طرف سے کھلی کچہری انعقاد کیا گیا

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور واپڈا ہلکاروں کی طرف سے کوئی کوتاہی نہیں ہونے دینگے ، غریب اور مستحقین لوگوں کیلئے بجلی کی میٹر قسطوں پر لگائی جائیگی ،خطرناک پول کی تبدیلی اور لوڈ ٹرانسفامرز بھی تبدیل ہونگے ،ایکسین نوشہرہ زکریا خان کا کھلی کچہری سے خطاب

جمعہ 3 جولائی 2020 23:13

رسالپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور واپڈا ہلکاروں کی طرف سے کوئی کوتاہی نہیں ہونے دینگے ۔ غریب اور مستحقین لوگوں کے لئے بجلی کی میٹر قسطوں پر لگائی جائیگی ۔ خطرناک پول کی تبدیلی اور لوڈ ٹرانسفامرز بھی تبدیل ہونگے ۔ علاقے میں اوربیلنگ نہیں ہوگا ۔ علاقے میں بجلی کی کم ولٹیج ختم کرنے کا و زیردفاع پرویز خٹک اور ایم پی اے ابراہیم خٹک کے تعاون سے اگلے ہفتے سے حسن آبا د زنڈوبانڈہ کے نیو فیڈر پر کام شروع ہوجائے گا ا ور رسالپور نیو فیڈر کے ساتھ منسلک ہوجائے گا جس کی منظوری چیف ایگزیکٹیوواپڈا نے دی ہے ۔

ایکسین نوشہرہ زکریا خان کا کھلی کچہری سے خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رسالپور زنڈوبانڈہ میں واپڈا کی طرف سے کھلی کچہری انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایکسین نوشہرہ زکریا خان کے علاوہ ایس ڈی او واپڈا رسالپور جعفر شاہ ، یونین کے چیئرمین ارشاد خان ، مصطفی خان ، یونین کونسل زنڈوبانڈہ کے سابقہ نا ظم جاوید خان ،سابقہ ممبران میں میاں سید فقیر ، نائب ناظم زبیر خان ، ممبرا فضل بیگ اور علاقے کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

علاقے کے عوام نے ایکسین نوشہرہ زکریا خان کے سامنے مسائل کے انبار لگا دیئے ۔ زیادہ مسائل ایکسین نوشہرہ زکریا خان نے موقع پر حل کردیئے ۔ایکسین نوشہرہ زکریا خان نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زنڈوبانڈہ میں کم وولٹیج کے مسائل اس ماہ کے آخر تک حل ہوجائے نگے ۔و زیردفاع پرویز خٹک اور ایم پی اے ابراہیم خٹک کے تعاون سے اگلے ہفتے سے حسن آبا د زنڈوبانڈہ کے نیو فیڈر پر کام شروع ہوجائے گا ا ور رسالپور نیو فیڈر کے ساتھ منسلک ہوجائے گا جس کی منظوری چیف ایگزیکٹیوواپڈا نے دی ہے۔

علاقے حسن ااباد اور زنڈوبانڈہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی ۔ غریب اور مستحقین لوگوں کے لئے بجلی کی میٹر قسطوں پر لگائی جائیگی ۔ خطرناک پول کی تبدیلی اور لوڈ ٹرانسفامرز بھی تبدیل ہونگے ۔ علاقے میں اوربیلنگ نہیں ہوگا ۔ عوام بجلی چوری سے باز اجائے ۔ اور ہمیں ماہانہ بجلی بل وقت پر جمع کریں اپ لوگوں کو پوری بجلی کی فراہمی ہمارا فرض بنتی ہیں ۔ اُنھوں نے موقع پر کل سے صحبت آباد اور زنڈوپایان اور زنڈوبانڈہ میں گیارہ ہزار کے خطرناک لائن گھروں سے باہر روڈ پر منتقل کرنے کا سروے کا آرڈر ایس ڈی او رسالپور کو جاری کردیا ۔اُنھوں نے کہا کہ جس کو بھی بجلی کے بارے کوئی شکایت ہو ۔تو میرے دفتر کے دروزے عوام کے لئے ہر وقت کھولے ہونگے ۔