کیپٹن (ر) صفدر کی خلاف سکیورٹی اداروں کیخلاف انتشار دلانے کے مقدمہ کاچالان جمع کرا دیا گیا

جمعہ 3 جولائی 2020 23:15

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) پولیس کی جانب سے سیشن کورٹ لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی خلاف سکیورٹی اداروں کی خلاف انتشار دلانے کے مقدمہ کاچالان جمع کروا دیا گیا،نیب کورٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی کے موقع پر پولیس اہلکاروں سے الجھانے اور انتشار پھلانے کی تقریر کرنے کے الزام میںکیپٹن ریٹائرڈمحمد صفدر کی خلاف پولیس تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج ہے ، پولیس کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان پر پراسکیوشن نے چالان فائل پر تکنیکی اعتراضات عائد کردیئے تھے ، تھانہ اسلام پورہ پولیس نے اعتراضات ختم کرکے دوبارہ چالان سیشن کورٹ پراسکیوشن میں جمع کروا دیا ،چالان میں کیپٹن ر صفدر کو ملزم نامزد کردیا گیا ،چالان میں کیپٹن ریٹائرڈمحمد صفدرکی آڈیو اور ویڈیو کو لف کیاگیا ہے، چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈمحمد صفدرنے اپنی اہلیہ مریم نواز کی نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر کارکنوں میں انتشار پھیلایا،جس سے موقع پر بدنظمی پیدا ہوئی ،کیپٹن ریٹائرڈمحمد صفدر کے اس امر سے امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی گئی،چالان میں یہ بھی کہا گیا کہ کیپٹن ریٹائرڈمحمد صفدر نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو پولیس اہلکاروں سے الجھانے کی تقریر کی ، کیپٹن ریٹائرڈمحمد صفدر کی عبوری درخواست ضمانت سیشن کورٹ نے منظور کررکھی ہے ،پراسکیوشن چالان کی حتمی منظوری کے بعد سیشن جج لاہور کو ارسال کرے گی جس کے بعد کیپٹن ریٹائرڈمحمد صفدر کو طلبی کے نوٹس جاری کرکے ان کی خلاف مقدمہ کاباقاعدہ ٹرائل شروع کر دیاجائے گا۔