سنی تحریک سکھر کی جانب سے اسلام زندہ باد پاکستان پائندہ باد ریلی نکالی گئی

جمعہ 3 جولائی 2020 23:45

سکھر۔ 3 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) سنی تحریک سکھر کی جانب سے اسلام زندہ باد پاکستان پائندہ باد ریلی نکالی گئی ، جسکی قیادت صوبائی رہنما وحیدالرحمان شرقادری،راناشہزادخرم،ضلعی صدرانورکمال بلوچ .مولاناسجادطاہری،بلال سومرو طاہرقادری،ذانشقادری،خان محمد مغیری،ماجدغوری ،نثارابڑوودیگرکررہے تھے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پر چم اور سیکورٹی فورسز کے نوجوانوں کی تصاویر اٹھا کررکھی تھیں ریلی کے زشرکا ء شہر کی مختلف شاہراہوں کا گشت کرکے پریس کلب سکھر پہنچے جہاں پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انور کمال بلوچ ، وحید الرحمن شر دیگر نے کہاکہ پاکستان ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے وطن کے خلاف کسی قسم کی سازش کوکامیاب نہیں ہونے نہیں دینگے .پاک فوج رینجرز.سندھ پولیس کے جوانوں پر چھپ کروارکرنے والے بزدل دہشت گرد یاد رکھیں، انکے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہو نے دیا جائے ،دہشت گرد اور انکے حامیوں کو ہر محب وطن پاکستانی مرتے دم تک مقابلہ کرے گا ہم سندھ پولیس کے جوانوں کوسلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے کراچی اسٹاک ایکسچنج پرہونے والے حملے کو بہادری سے کام بنایاہم تمام فورسز پرمکمل اعتماد کرتے ہیں پوری قوم اپنی فورسز کے ساتھ ہے سندھ میں قوم پرستی کے نام پر دہشت گردی پھیلانے والے سندھ کے ہمدرد نہیں بلکہ ملک دشمنوں کے ایجنٹ ہیں انکااس دھرتی سے کوئی تعلق نہیں ہم دھرتی کے چپے چپے کی حفاظت کرینگے �

(جاری ہے)