پیمرا نے چینل 24 کی نشریات اور لائسنس معطل کر دئیے

24 کی نیوز اور کرنٹ افئیر کی نشریات جاری کردہ لائسنس اور قوانین کی خلاف ورزی پر معطل کی ہیں: پیمرا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 3 جولائی 2020 21:21

پیمرا نے چینل 24 کی نشریات اور لائسنس معطل کر دئیے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03جولائی 2020ء) پیمرا نے چینل 24 کی نشریات اور لائسنس معطل کر دئیے، پیمرا کے مطابق 24 کی نیوز اور کرنٹ افئیر کی نشریات جاری کردہ لائسنس اور قوانین کی خلاف ورزی پر معطل کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یمرا نے سینٹرل میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی کو جاری کردہ لائسنس فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

پیمرا کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹیڈ جاری لائسنس کے تحت ویلیو ٹی وی چینل پر انٹرٹینمنٹ سے متعلق مواد چلانے کا مجاز تھا
جبکہ کمپنی پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر 24 نیوز کے نام سے نیوز اینڈ کرنٹ افئیرز پر مبنی مواد نشر کررہی ہے اور پیمرا کے بار بار منع کرنے اور متعدد نوٹسز کے باوجود سینٹرل میڈیا نیٹ ورک نے چینل نشریات میں نیوز ، کرنٹ افئیرز سے متعلق پروگرام جو کہ پیمرا قوانین کی صریحا خلاف ورزی ہیں، جاری رکھیں، پیمرا نے 7 مئی کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس کے تحت کمپنی کو نیوز وکرنٹ افئیرز مواد فوری طور پر بند کرنے اور منظور شدہ انٹرٹینمنٹ مواد نشر کرنے کے احکامات جاری کئے تھےتاہم متعدد مواقع فراہم کرنے کے باوجود چینل نے عمل نہ کیا
جس پر پیمرا نے چینل 24 کی نشریات اور لائسنس معطل کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

پیمرا کا کہنا ہے کہ تمام قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اتھارٹی نے سینٹرل میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹیڈ کو جاری لائسنس فوری طور پر معطل کردیا ہے تاوقتیکہ پروگرامنگ مکس جو کہ انٹرٹینمنٹ ہے کے مطابق چلانے کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی۔

متعلقہ عنوان :