او جی ڈی سی ایل نے تھل ایسٹ ویل نمبر1 اور بھمبرا کنواں نمبر1 سے دریافت ہونے والی گیس کی کمرشل پیداوار کا آغاز کر دیاہے، ترجمان

جمعہ 3 جولائی 2020 22:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے تھل ایسٹ ویل نمبر1 اور بھمبرا کنواں نمبر1 سے دریافت ہونے والی گیس کی کمرشل پیداوار کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق او جی ڈی سی ایل تھل ایسٹ کنواں نمبر1 سے 10 ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس ایس ایس جی سی ایل کو 26 جون 2020 سے فراہم کر رہی ہے۔

او جی ڈی سی ایل بھمبرا کنواں نمبر1 سے بھی 2.25 ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس 28 جون 2020 سے نیشنل گرڈ میں فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق گیس کی کمرشل پیداوار کے آغاز سے نہ صرف اوجی ڈی سی ایل بلکہ ملک میں گیس کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔ دونوں دریافتوں سے ملکی زرمبادلہ میں خاطر خواہ بچت صارفین اور صنعت کی بڑھتی ہوئی طلب کو بھی پورا کرنے میں معاون ثابت ھو گی۔

متعلقہ عنوان :