جج ارشد ملک کیس کے فیصلے کے بعد مریم نواز اور ناصر بٹ کو بھی سزا مل سکتی ہے، شہباز گل کا دعویٰ

جج ارشد ملک کیس میں دو فریق تھے۔ ایک فریق ارشد ملک تھے جنہیں آج سزا ملی ہے، دوسرے فریق مریم نواز اور ناصر بٹ ہیں، فیصلے کے بعد امید ہے کہ مریم اور ناصر بٹ کو بھی سزا مل سکتی ہے اور ان کا اصل چہرہ عوام کہ سامنے ہو گا: رہنما تحریکِ انصاف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 3 جولائی 2020 22:47

جج ارشد ملک کیس کے فیصلے کے بعد مریم نواز اور ناصر بٹ کو بھی سزا مل سکتی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-03جولائی2020ء) جج ارشد ملک کیس کے فیصلے کے بعد مریم نواز اور ناصر بٹ کو بھی سزا مل سکتی ہے، رہنما پاکستان تحریکِ انصاف شہباز گل نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کیس میں دو فریق تھے۔ ایک فریق ارشد ملک تھے جنہیں آج سزا ملی ہے، دوسرے فریق مریم نواز اور ناصر بٹ ہیں، فیصلے کے بعد امید ہے کہ مریم اور ناصر بٹ کو بھی سزا مل سکتی ہے اور ان کا اصل چہرہ عوام کہ سامنے ہو گا۔

انہوں نےمزید کہا کہ سزا دینے یا نہ دینے کا فیصلہ تو اعلی عدلیہ ہی کرے گی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم علی خان کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے فیصلہ سنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب جج ویڈیو سکینڈل کے اہم کردار ناصر بٹ کا جج ارشد ملک کو برطرف کیے جانے پر ردِعمل سامنے آیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ میں سرخرو ہوا میاں نوازشریف کی بےگناہی ثابت ہوئی۔خیال رہے ناصر بٹ کا نام اس وقت خبروں کی زینت بنا جب جج ارشد ملک کی ویڈیو لیک ہوئی۔ویڈیو میں ناصر بٹ کو دیکھا جا سکتا تھا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو سامنے لے کر آئی تھیں جس میں احتساب عدالت کے جج کی ویڈیونوازشریف کے چاہنے والے ن لیگی ناصر بٹ ے بنائی،ویڈیو میں جج صاحب تسلیم کررہے ہیں کہ میں بہت پریشان ہوں، میں نے ظلم کیا، میرا ضمیرمجھے جھنجھوڑ رہا ہے،جج صاحب نے ناصر بٹ کو خود گھر بلا کر ثبوت پیش کیے اور کہا کہ نوازشریف بے قصور ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ناصر بٹ کا تعلق ن لیگ سے ہے تاہم وہ پاکستان میں 2قتل کیے جانے کے مقدمے میں بھی نامزد ہیں اور ان پر کئی اور کیسز بھی ہیں۔