وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و اصلاحات اسد عمر کا نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے ہمراہ آئسولیشن سینٹر و متعدی امراض ہسپتال کا دورہ

ہفتہ 4 جولائی 2020 12:33

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و اصلاحات اسد عمر کا نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2020ء) اسلام آباد۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و اصلاحات اسد عمر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے ہمراہ آئسولیشن سینٹر و متعدی امراض ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اور چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہسپتال میں سہولیات اور آپریشن کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا وبا کے پیش نظر اسلام آباد میں آسولیشن سنٹر اور متعدی امراض کا ہسپتال 45 دن میں تعمیر کیا گیا ہے۔ چین کے تعاون سے قائم کئے گئے اس ہسپتال میں 250 آئسولیشن بیڈز ہیں اور تمام بیڈز پر ہائی فلو آکسیجن مہیا کی گئی ہے۔ چین نے ہسپتال کی تعمیر کے لیے 4 ملین ڈالرز مہیا کئے ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے ہسپتال میں مختلف یونٹس کا معائنہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :