عمران خان کے انداز کو اپنانے کا خواہشمند ہوں، بابر اعظم

اب اپنا نہیں ٹیم کا سوچتا ہوں، کھلاڑیوں کو ساتھ لیکر ٹیم کو ٹاپ پر لے جانے کا پلان کروں گا، انٹرویو

ہفتہ 4 جولائی 2020 13:17

عمران خان کے انداز کو اپنانے کا خواہشمند ہوں، بابر اعظم
ووسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میں عمران خان کے انداز کو اپنانے کا خواہشمند ہوں، میں اب اپنا نہیں ٹیم کا سوچتا ہوں، کھلاڑیوں کو ساتھ لیکر ٹیم کو ٹاپ پر لے جانے کا پلان کروں گا۔ایک انٹرویومیں قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ جارحانہ کرکٹ کھیلی ، وہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔

(جاری ہے)

بابرا عظم نے کہا کہ جب کھلاڑیوں کو سراہا جاتا ہے تواعتماد ملتا ہے، کھلاڑی جب پر سکون ہوں گے تو اچھا کھیلیں گے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میں اب اپنا نہیں ٹیم کا سوچتا ہوں، اپنی کارکرگی سے بڑھ کر مجھے ٹیم کو آگے لیکر جانا ہے، کوشش یہی ہے کہ کھلاڑیوں کو سراہوں اور انہیں ساتھ لیکر چلوں۔بابر اعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اعتماد دوں گا اور ان کے ساتھ بیٹھ کر پلاننگ کروں گا، کھلاڑیوں کو ساتھ لیکر ٹیم کو ٹاپ پر لیجانے کا پلان کروں گا۔

متعلقہ عنوان :