حلیمہ سلطان‘ کو پی ایس ایل کا حصہ بنائے جانے پر غور، جاوید آفریدی نے شائقین سے مشورہ مانگ لیا

پاکستانی کرکٹ شائقین کی جانب سے خوشی کا اظہار ، سوشل میڈیا پر نہایت دلچسپ جوابات کا سلسلہ شروع ہوگیا

ہفتہ 4 جولائی 2020 13:17

حلیمہ سلطان‘ کو پی ایس ایل کا حصہ بنائے جانے پر غور، جاوید آفریدی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے مقبول ترین تٴْرکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ’حلیمہ سلطان‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اسراء بلجیک کو فرنچائز کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کے حوالے سے کرکٹ شائقین سے مشورہ مانگ لیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاوید آفریدی نے گزشتہ دنوں اپنے ’ارطغرل‘ کا کردار ادا کرنے والے انجن التان کو پی ایس ایل کا حصہ بنانے کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس پر کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد نے سیریز کا مرکزی کردار ’حلیمہ سلطان‘ یعنی اسراء بلجیک کو بھی پی ایس ایل کا حصہ بنانے کی فرمائش کی تھی۔

اپنے گزشتہ ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے جاوید آفریدی نے لکھا کہ پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسڈر کے حوالے سے لکھا کہ کیا ہو کہ اگر ہم یہ آفر حلیمہ سلطان کو بھی دے دیں۔

(جاری ہے)

جاوید آفریدی کے اس ٹوئٹ کے بعد سے پاکستانی کرکٹ شائقین کی جانب سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نہایت دلچسپ جوابات کا سلسلہ شروع ہوگیا ایک صارف نے لکھا کہ اگر ایسا ہوگیا تو اٴْن کی سپورٹ کراچی کنگز نہیں بلکہ پشاور زلمی کیلئے ہوگی۔صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ اگر ایسا ہوجاتا ہے تو پورے پاکستان کی حمایت پشاور زلمی کے ساتھ ہی ہوگی۔ایک صارف نے مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ کیا ہی اچھا ہو کہ آپ ’ارطغرل غازی‘ کے سیزن ون کی پوری کاسٹ کو پی ایس ایل کیلئے مدعو کرلیں، قوم آپ کی ہمیشہ شکر گزار رہے گی۔