انٹرنیشنل آن لائن ہاکی کوچنگ کورس کل سے ہوگا

ہفتہ 4 جولائی 2020 13:17

انٹرنیشنل آن لائن ہاکی کوچنگ کورس کل سے ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) انٹرنیشنل آن لائن ہاکی کوچنگ کورس کل اتوار سے شروع ہوگا۔ ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایس ایف)، پاکستان میں آن لائن کوچنگ کورسز ، امپائرز کلینک اور ٹیکنیکل آفیشل کورسز منعقد کریگی۔گذشتہ روز پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر نے بتایا کہ کوچنگ کورس 5 سے 9 جولائی تک منعقد ہوگا۔

یہ کورسز ایف آئی ایچ کے نامزد بین الاقوامی ہاکی کوچوں کے ذریعہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کورس میں 15 سے 20 افراد شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اے ایچ ایف ان کورسز کا اہتمام پاکستانی کوچوں، امپائروں اور ٹیکنیکل آفیشلز میں مہارت کی سطح کو بڑھانے کیلئے کر رہا ہے۔ سجاد کھوکھر نے کہا کہ کوچنگ کورس 5 سے 9 جولائی تک اور ٹیکنیکل کورس 12 سے 17 جولائی تک منعقد ہوگا جبکہ امپائرز کلینک کورس کی تاریخوں کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے اور اس کورس کے انعقاد کی جولائی میں توقع کی جا سکتی ہے۔ ایف آئی ایچ کے بین الاقوامی کوچ ان کورسز کا انعقاد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کورسز طویل عرصے کے بعد پاکستان میں منعقد ہورہے ہیں اور آخری بار یہ کورسز 2008 ء میں منعقد ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :