سیلینا جیٹلی نے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتا دی

انڈسٹری میں اقربا پروری کے رویئے سے تنگ آ کر فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کی تھی، اداکارہ

ہفتہ 4 جولائی 2020 14:14

سیلینا جیٹلی نے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتا دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) بھارتی سابق اداکارہ سیلینا جیٹلی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں اقربا پروری کے رویے سے تنگ آ کر انہوں نے فلم انڈسٹری چھوڑ دی تھی۔بھارتی اداکارہ، سابق بیوٹی کوئین و ماڈل سیلینا جیٹلی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’بھارتی فلم انڈسٹری میں اچھے کردار اور اچھی فلمیں معروف اور سینئر فنکاروں کے بچوں کو دے دی جاتی ہیں ، اس لیے اقربا پروری کے اس رویئے سے تنگ آکر فلم انڈسٹری سے کنارہ کر لیا تھا۔

‘38 سالہ سیلینا جیٹلی نے کہا کہ ’انہوں نے اپنی شادی یا بچوں کو وقت دینے کیلئے انڈسٹری نہیں چھوڑی تھی ، وہ اپنے لئے کردار مانگتے ہوئے اور کام ڈھونڈتے ہوئے تھک گئی تھیں، اس لئے انہوں نے یہ فیصلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

‘انہوں نے کہا کہ ’ انڈسٹری سے باہر سے ہونے کی وجہ سے اٴْن کے کیریئر کے آغاز میں انہیں بس سپورٹنگ کردار دیئے گئے اور مرکزی کرادر دینے سے انکار کر دیا گیا تھا، وہ سائیڈ رول ادا کر کے تنگ آ چکی تھیں اور مزید سائیڈ رول نہیں کرنا چاہتی تھیں ، وہ بس سکرین پر اچھا دکھنا نہیں چاہتی تھیں ، ایک با صلاحیت اداکارہ ہونے کی وجہ سے وہ اداکاری کو ترجیح دیتی ہیں ، بس اسکرین پر نظر آنا اٴْن کا مقصد نہیں ہے۔

‘سیلینا نے کہا کہ اس انڈسٹری کا یہ حال ہے کہ اگر آپ پڑھنے کیلئے سکرپٹ مانگ لیں تو لوگ برا منا جاتے ہیں، ’ کہا جاتا ہے کہ ’ اپنے آپ کو بہت بڑی اداکارہ سمجھتی ہے،‘ انہوں اپنے کیریئر کے آغاز ہی سے ایسی بہت سی باتیں سنی پڑی تھیں۔سیلینا کا کہنا ہے کہ’میں ایک آرمی آفیسر کی بیٹی ہوں میرے لئے ہار ماننا یا ہمت ہار کر کسی چیز سے بھاگ جانا نا ممکن سی بات ہے، وہ ایک اداکارہ ہونے کے ناطے اور بھی بہت کچھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :