کچھ فلموں سے اقربا پروری کی وجہ سے ہاتھ دھونا پڑا، تاپسی پنوں

اگر آپ باہر سے آئے ہیں اور اس انڈسٹری میں نام بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں تو اس بات کی خوشی ہوتی ہے آپ نے جو کچھ بھی حاصل کیا اپنے بل پر کیا، انٹرویو

ہفتہ 4 جولائی 2020 14:14

کچھ فلموں سے اقربا پروری کی وجہ سے ہاتھ دھونا پڑا، تاپسی پنوں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) بھارتی اداکار ہ تاپسی پنوں نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی انڈسڑی میں اقربا پروری کا رجحان پائے جانے کی وجہ سے اٴْنہیں بہت سی فلموں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔حال ہی میں خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی موت کی وجہ بھارتی انڈسٹری میں اقرباپروری کلچر کو ٹھہرایا جا رہا ہے جس کے خلاف نامور فنکار آواز اٹھا رہے ہیں ، متعدد فنکاروں کے بعد اب بھارتی انڈسٹری میں باہر سے آکر اپنا کام اور نام منوانے والی اداکارہ تاپسی پنو نے بھی انکشاف کیا ہے کہ اقرباپروری ’ نیپوٹزم‘ کی وجہ سے انہیں بھی کئی فلمیں نہیں مل سکیں۔

ایک انٹرویو میں فلم ’ تھپڑ‘ کی ہیروئن تاپسی پنوں نے کہا کہ ’ بالی ووڈ میں اقربا پروری کا رجحان پایا جاتا ہے جس کے سبب انہیں بھی اپنے کیریئر کے آغاز ہی میں کئی فلموں سے ہاتھ دھونا پڑا، وہ اس رویئے سے بہت پریشان اور دلبرداشتہ بھی ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

‘تاپسی پنوں نے کہا ہے کہ ’ فلم میں کام دینے سے پہلے دیکھا جاتا ہے کہ آپ انڈسٹری کے اندر سے ہیں یا باہر شہر سے آئے ہیں، اگر آپ کا تعلق کسی معروف فلمی گھرنے سے ہے تو آپ پر اور ٴآپ کی صلاحیتوں پر اعتماد کیا جاتا ہے اور اگر فلم انڈسٹری میں باہر سے آئے ہیں اور آپ کا کوئی جاننے والا بھی نہیں ہے تو آپ کی صلاحیتوں پر بھروسہ نہیں کیا جاتا۔

‘تاپسی نے کہا کہ اگر آپ سٹار کڈز ہوں اور آپ کی پہلی فلم ریلیز کی جائے تو شائقین دیکھنا چاہتے ہیں وہ پہلے سے ٹکٹس خرید لیتے ہیں اور سینما میں آپ کو دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں ، باہر سے آنیوالے فنکار جنہیں کوئی نہیں جانتا اٴْن کی فلموں کی ٹکٹس کی بکنگ پہلے سے کوئی نہیں کرواتا، انہیں شائقین سینماء میں آکر دیکھنے میں دلچسپی ہی نہیں رکھتے۔32 سالہ تاپسی پنو نے کہا کہ اگر آپ باہر سے آئے ہیں اور اس انڈسٹری میں نام بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں تو اس بات کی خوشی ہوتی ہے کہ آپ نے جو کچھ بھی حاصل کیا اپنے بل بوتے پر کیا ہے ، کوئی آپ کو دیکھ کر یہ نہیں کہہ سکتا کہ فلانے انسان نے اسے یہاں تک پہنچایا ہے یا فلانے انسان کی وجہ سے اسے اس فلم میں کام ملا۔

متعلقہ عنوان :