ْمیگھا جی نے اپنے آفیشل چینل پر ’’چلبلی میگھا‘‘ کے نام سے کامیڈی شوکی پہلی قسط جاری کردی

’’چلبلی میگھا‘‘ کرونا اورمہنگائی سے ستائی ہوئی عوام کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کے لیئے شروع کیا گیاہے،میگھاجی

ہفتہ 4 جولائی 2020 14:14

ْمیگھا جی نے اپنے آفیشل چینل پر ’’چلبلی میگھا‘‘ کے نام سے کامیڈی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) سٹیج کی دنیا کی معروف قتالہ اوربھنگڑا کوئین میگھاجی نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر نئے کامیڈی شو’’چلبلی میگھا‘‘ کی پہلی قسط جاری کردی،تفصیلات کے مطابق ’’چلبلی میگھا‘‘ کی پہلی قسط کو میگھاجی نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا ہے جس میں وہ عوام کی تفریح طبع کے لیئے کامیڈی نیوز سناتی نظر آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران میگھا جی نے بتایاکہ’’چلبلی میگھا‘‘ کرونا اورمہنگائی سے ستائی ہوئی عوام کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کے لیئے شروع کیا گیاہے جس میں ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں عوام کو’’اوٹ پٹانگ‘‘ خبریں کے سیگمنٹ میں انٹرنیشنل اور مقامی نیوز سنائی جائیں گی جن پر ساتھ ساتھ ہی مزاحیہ تبصرہ بھی کیا جائیگا۔ایک سوال کے جواب میں میگھا جی نے کہاکہ ابھی اس کی پہلی قسط جاری کی گئی ہے جسے بہت پسندکیا جارہاہے انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار ’’چلبلی میگھا‘‘کو پسند کریں گے اور اسے زیادہ سے زیادہ دیکھیں گے۔ میگھا جی نے مذید بتایاکہ اس شوکی اگلی اقساط میں اس میں معروف اداکاروں اور گلوکاروں کو بھی شامل کیا جائیگا جو اس شومیں پرفارم بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :