نوید چوہدری ’’ویکھ میرا پنجاب‘‘ کی عکاسی کریں گے، فلم کا پیپر ورک ، کاسٹ مکمل

ہفتہ 4 جولائی 2020 14:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) معروف ڈی اوپی نوید چوہدری ہدائتکار انجم پرویز کی نئی پنجابی فلم ’’ویکھ میرا پنجاب‘‘کی عکاسی کریں گے۔اس فلم کا پیپر ورک اور کاسٹ کو گذشتہ روز مکمل کر لیا گیا اور اس خوشی میں مغل پروڈکشن کے آفس مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاون میں پیپر ورک اور کاسٹ مکمل ہونے کی خوشی میں مٹھائی کھلائی گئی ،مغل پروڈکشن اس سے قبل مشہور زمانہ فلم '' سہاگ دیاں چوڑیاں‘‘ اور’’ زندگی گزارو ہس کی'' کی بنا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پنجابی فلم '' ویکھ میرا پنجاب ''سینما سکوپ فلمساز اشفاق مغل، معاون فلمساز منظور بھٹی،ڈائریکٹر انجم پرویز بھی موجود تھے جبکہ کاسٹ میں حامد خان،عزہ جعفری،مہر اختر،سلمان انجم،حمیراناز، مقصود عرف جانو بابا،ویر سپاہی، اداکار علی خان،اداکارہ صباء جعفری، شاعر اصغر جٹ اور آغا ماجد شامل ہیں جبکہ کیمرہ مین نوید چودھری ہیں۔اس موقع پر ڈی او پی نوید چوہدری نے بتایا کہ وہ اس سے قبل بھی مغل پروڈکشن کی فلموں کی عکاسی کرچکے ہیں اور انشاء اللہ ان کی نئی فلم’’ویکھ میرا پنجاب‘‘ کی عکسبندی بھی پروفیشنل انداز میں کریں گے جسے فلم بین مدتوں یاد رکھیں گے۔