دُبئی میں مقیم پاکستانی نوجوان کو بھارتی لڑکی پر جنسی حملہ کرنے پر سزا سُنا دی گئی

ملزم نے بہانے سے فلیٹ میں گھُس کر بھارتی لڑکی کو دبوچ لیا اور نازیبا حرکات کیں، تاہم لڑکی کے شور مچانے پر فرار ہو گیا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 4 جولائی 2020 15:34

دُبئی میں مقیم پاکستانی نوجوان کو بھارتی لڑکی پر جنسی حملہ کرنے پر ..
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 جولائی 2020ء) دُبئی میں مقیم ایک پاکستانی نوجوان کو بھارتی لڑکی پر جنسی حملے کی بھاری قیمت اداکرنا پڑ گئی۔ عدالت نے 28 سالہ ملزم کو تین ماہ قید کی سزا سُنا دی، سزا کی مُدت پُوری ہونے کے فوراً بعد اُسے امارات سے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔ گلف نیو زکی جانب سے بتایاگیا ہے کہ پولیس نے ایک پاکستانی نوجوان کو اس وقت گرفتار کیا جب اسکے خلاف ایک بھارتی لڑکی کی جانب سے جنسی ہراسگی کی شکایت موصول ہوئی۔

21 سالہ بھارتی لڑکی نے بتایا کہ وہ القصیص کے علاقے میں رہائشی بلڈنگ کے ایک فلیٹ میں مقیم ہے جہاں چند اور لوگ بھی مل کر کرایہ ادا کرتے ہیں۔ چند روز قبل اسے پاکستانی نوجوان کی جانب سے کال آئی جس نے اسے کہا کہ وہ اس کے لیے بہتر رہائش کا بندوبست کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ اس سے ایک بار ملاقات کر لے۔ بھارتی لڑکی نے کہا کہ وہ اپنے اس مشترکہ فلیٹ میں خوش ہے ، تاہم وہ اس سے ملاقات کر لیتی ہے۔

ملزم بھارتی لڑکی سے ملنے اس کے فلیٹ پر پہنچ گیا۔ جہاں نوجوان نے اسے قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ اسے ایک کم کرائے والے اپارٹمنٹ میں رہائش دلوا دے گا، جہاں سہولیات بھی زیادہ بہتر ہیں۔ تاہم جب بھارتی لڑکی نے اسے انکار کیا تو وہ اچانک آپے سے باہر ہو گیا اور لڑکی کو دبوچ کر اس سے انتہائی شرمناک حرکات کر ڈالیں۔ لڑکی کی جانب سے مزاحمت کرنے اورشور مچانے پر پاکستانی نوجوان اپنے غلط ارادوں میں کامیاب نہ ہو سکا اور اپارٹمنٹ سے فرار ہو گیا۔

لڑکی نے فوری طور پر اپنی چند سہیلیوں کو فون کر کے اس واقعے کے بارے میں اطلاع دی، جنہوں نے مقامی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا۔ تاہم پولیس کے آنے سے قبل پاکستانی نوجوان واپس آیا اور لڑکی سے اپنی شرمناک حرکات پر معذرت کی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا، جہاں اُسے تین ماہ قید اور ڈی پورٹ کیے جانے کی سزا سُنا دی۔

متعلقہ عنوان :